Veliaht – Wali ahad (waris) Turkish Series Season 1 Episode 1 English & Urdu sub
وہ بڑی راز داری سے آہستہ آہستہ اپنی بیٹی کے کان میں سر گوشی کر رہا تھا، جیسے وہ سچ میں اس کی بات سمجھ رہی ہو۔
نرم قدموں سے چلتے ہوئے وہ واپس بیڈ پر آکر لیٹ گیا۔ نرمی سے بیڈ پر لیٹتے ہوئے، ایک سائیڈ سے کمبل کو اٹھا کر وہ بھی کمبل کے اندر گھس چکا تھا۔ آہستہ آہستہ سرکتے ہوئے وہ بالکل ” مر ہا ” کے قریب جا چکا تھا۔ بڑی رازداری کے ساتھ ، ہاتھ اس کی کمر میں ڈالتے ہوئے، اس کی نرم کمر کے گرد اپنے بازو کا حصار بنا چکا تھا، “مر با” جو بمشکل خود کو سلانے کی کوشش کر رہی تھی، ” شاہ میر ” کے ہاتھ کا لمس اپنے گرد محسوس کرتے ہوئے، “مربا” نے پٹ سے آنکھیں کھول دی تھی۔
” آپ کا مسئلہ کیا ہے ، آپ کیوں اپنے ہاتھوں پر کنٹرول میں نہیں رکھ سکتے ؟” وہ جھٹپٹاتے ہوئے “شاہ میر ” کے ہاتھ کو ہٹاتے ہوئے بولی۔
” ! ابے بد تمیز ! منع کیا ہے ناکہ مت تنگ کرواسے “
شاہ میر ” نے اپنے ہاتھ کو ڈانٹتے ہوئے کہا۔ وہ ایسی ایکٹنگ کرتے ہوئے بہت پیارا” لگ رہا تھا۔ “نسمہ ” کہاں گئی ؟”
“نسمہ ” اپنے بستر پر آرام کر رہی ہے۔”
” آپ نہیں کر سکتے ، آپ چاہتے کیا ہیں ؟”
” چاہتا تو میں تمہیں ہوں، اور چاہنے سے تو تم مجھے روک نہیں سکتی۔” شاہ میر ” نے پرانے “شاہ میر ” والی ہمت دکھاتے ہوئے ، اس کے پاس پہنچ کر ” اسے اپنی جانب کھینچتے ہوئے، اپنے اوپر گرا لیا تھا۔
مربا” جو “نسمہ ” کو پاس نہ پا کر بستر پر اٹھ کر بیٹھ چکی تھی وہ اہراتے ہوئے “شاہ ” میر” کے مضبوط سینے سے ٹکراگئی۔ “مربا” کی سانسیں تیز ہو گئیں، جیسے ہر سانس کے ساتھ ایک نیا احساس جنم لے رہا ہو۔ اس کے جذبات ایک شدید جد وجہد میں تھے ، محبت اور غصے کی لہر اس کے اندر دوڑ رہی تھی۔ اس کی دھڑکنیں بے قابو ہو گئی تھیں۔ “شاہ میر ” کی قربت میں وہ خود کو محفوظ اور بے چین دونوں ایک ساتھ محسوس کر رہی تھی۔
چھوڑیں مجھے ، آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایسی حرکتیں کر کے مجھے ٹھیک کر لیں گے تو یہ ” ” آپ کی غلط فہمی ہے۔
اپنی کمر سے “شاہ میر ” کے ہاتھوں کو ہٹانے کی ناکام سے کوشش کرتے ہوئے ” شاہ میر ” کو غصے بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی۔
” میری جان، مجھے افسوس ہے کہ تمہیں یہ حرکتیں برداشت کرنی پڑیں گی۔ “
اب تم چاہو یا نہ چاہور ہنا تو تمہیں میرے ساتھ ہے۔”
میری چیپنس تو تمہیں برداشت کرنی پڑے گی۔”
آپ کا یہ سویٹ لہجہ ۔۔۔ آپ کو پتہ ہے ، آپ جلیبی کی طرح ہیں، ایکٹر اسویٹ، ” “صحت کے لیے نقصان دہ۔
” ہم۔۔۔ چلو، تم نے یہ تو قبول کیا کہ میں میٹھا ہوں۔” ” میں نے ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ آپ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ” میں بہت جلد بھائی کو آپ کی اصلیت دکھا دوں گی اور پھر مجھے آپ کے ساتھ آپ ” کے روم میں ہر گز نہیں رہنا پڑے گا، یہ سب زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، سمجھے آپ ؟
ہاں سمجھ گیا، مطلب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، فی الحال تو چل سکتا ہے کیونکہ تمہارے ” پاس میری جان کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
مربا” کو ” شاہ میر ” پر شدید غصہ آرہا تھا، مگر اس وقت وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پا” رہی تھی۔ نہ تو اسے جھٹپٹا کر اس کی قید سے آزادی مل رہی تھی، اور نہ ہی کوئی ایسا طریقہ سمجھ میں آرہا تھا جس سے وہ اپنے ” رومان” بھائی کی بات کو جھٹلا کر اپنی بات منوا سکتی۔
ڈارلنگ، دھمکیاں دینا بند کرو۔ تم جس دن اپنے بھائی کو میری اصلیت دکھا کر ثابت ” کر دو گی ، اس دن میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں پھر سے دوری اختیار کرتے ہوئے چپ چاپ اپنے کمرے میں چلا جاؤں گا۔ اس وقت تمہارے پاس سوائے جھٹپٹانے کے اور کوئی حل نہیں ہے تو بہتر ہے کہ تم “
سو جاؤ اور مجھے بھی سونے دو، مجھے بہت زیادہ نیند آرہی ہے۔
اسے بانہوں کی حراست میں گھیرتے ہوئے، آنکھیں بند کر کے سونے کی ایکٹنگ کرنے لگا تھا۔
بڑا مان ہے نا آپ کو اس بات پر کہ بھائی نے آپ کو ترجیح دے کر آپ کو سچا ثابت کر ” ” دیا ؟
آپ دل سے بہت خوش ہیں کہ میں بھائی کی نظروں میں جھوٹی ثابت ہو گئی، بہت ” وش ہیں نا آپ مجھے ہرا کر ؟
مربا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے ، وہ زبردستی صحیح مگر اس وقت ” شاہ میر ” ” کے سانسوں سے بھی زیادہ قریب تھی۔
کون کمبخت تمہیں ہرا کر خوش ہونا چاہتا ہے ؟”
EPISODE 1 URDU SOURCE 1
EPISODE 1 URDU SOURCE 2
EPISODE 1 URDU SOURCE 3
EPISODE 1 URDU SOURCE 4
EPISODE 1 URDU SOURCE 5
EPISODE 1 ENG SOURCE
Veliaht – Wali ahad Turkish Series Season 1 Episode 1 English sub & Urdu sub