Uzak Sehir Season 2 Episode 2 (30) English & Urdu Subtitles

شاطر “کاشان رضوی” نے تیسر اوار سیکیورٹی کا بریک ڈاؤن پر کیا تھا۔
ایمبولینس کے پہنچنے سے کچھ لمحے پہلے ، “رومان شاہ” کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے یکدم بند ہو گئے۔ نہ کوئی ویڈیو فیڈ چل رہی تھی، نہ کوئی سسٹم جواب دے رہا تھا۔
” یہ کیا ہو رہا ہے ؟”
سیکیورٹی روم میں بیٹھے گارڈ ز ہکا بکا رہ گئے۔
” ! سرور کریش کر گیا ہے “
ایک نے تیزی سے کیمرے ری سیٹ کرنے کی کوشش کی، مگر ہر چیز ڈیڈ ہو چکی تھی۔ یہ وہ لمحہ تھا جس کا “کاشان رضوی ” کو انتظار تھا۔ یہ سب کروانے کے لیے ” کاشان رضوی” نے پوری ایک شیطانی ٹیم اکٹھی کر رکھی تھی۔ گھر کے اندر دروازہ کھل چکا تھا۔
ایمبولینس کا دروازہ کھلا ، اور دو آدمی تیزی سے باہر نکلے ایک اصل پیرا میڈک، اور دوسرا ” کاشان رضوی” خود تھا جو اسٹاف کا روپ دھارے اندر آچکا تھا۔ لان میں پھیلی افرا تفری کے بیچ وہ آدمی بے آواز قدموں سے اندرونی دروازے کی طرف بڑھا۔ “میرب” جو شور سن کر باہر نکلی، اسے اندازہ بھی نہ تھا کہ ایک سایہ اس کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ کیا “میرب ” خطرے میں آچکی ہے ؟
یا پھر “رومان شاہ” وقت پر پہنچ کر سب کچھ پلٹ دے گا ؟
رات کی تاریکی میں سناٹا چھایا ہوا تھا، مگر اچانک ایک بے رحم شور نے اس خاموشی کو چیر کر رکھ دیا۔
“…بیپ بیپ”
موبائل اسکرین پر بجتے ہوئے الارم کی تیز آواز نے “رومان شاہ” کے دل کی دھڑکنوں کو ایک پل کے لیے روک دیا۔ اس کے کانوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔
رومان شاہ” چونک کر ، بے چینی سے کہا”
“یہ کیا۔؟ “
آنکھوں کے سامنے موبائل اسکرین چمک رہی تھی ، الارم مسلسل بج رہا تھا، جیسے کوئی خطرے کا اشارہ دے رہا ہو۔ اس کے ماتھے پر شکنیں گہری ہو گئیں۔
اگلے ہی لمحے اس نے تیزی سے موبائل پر انگلیاں چلائیں، مگر جیسے ہی اسکرین پر نوٹیفکیشن کھلا ، اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔
رومان شاہ” (حیرت اور پریشانی سے بڑ بڑاتے ہوئے): “سسٹم ڈسکنیکٹ … ” میرے گھر کے کیمرے بند ہو چکے ہیں ؟
ایک پل کے لیے اس کے ارد گرد سب کچھ دھندلانے لگا۔ جیسے وقت تھم گیا ہو ، جیسے کسی نے اس کے دل پر گھونسہ مارا ہو مگر دوسرے ہی لمحے وہ ہوش میں آیا، اور اس کی آنکھوں میں خطر ناک چمک اتر آئی۔
رومان شاہ” (شدید گھبراہٹ اور غصے میں ، بد گھبراہٹ اور غصے میں ، ” شاہ میر ” کو چیختے ہوئے): “شاہ”
” ! میر !” گاڑی گھماؤ ! ابھی فوراً میرے گھر لے چلو گاڑی کے اندر سنسنی پھیل چکی تھی۔ شاہ میر” (اسٹیئرنگ پر مضبوط گرفت جماتے ہوئے، جلدی سے): ” کیا ہوا؟ کچھ ” ” ! پتہ چلے تو سہی
شاہ میر ” کی پیشانی پر پسینہ نمودار ہونے لگا۔ وہ “رومان شاہ” کے لبوں پر پھیلی ” سفاکی کو دیکھ چکا تھا۔ کچھ بہت برا ہونے والا تھا، یا شاید ہو چکا تھا۔
رومان شاه ” (موبائل پر تیزی سے نمبر ڈائل کرتے ہوئے، جھنجھلاہٹ میں) : ” “میرے گھر کے کیمرے بند ہیں ! کچھ غلط ہو رہا ہے ! بہت بڑی گڑ بڑ ہے، ” شاہ ” امیر
! ” فون مسلسل بج رہا تھا، مگر ہر نمبر کے ساتھ وہی خوفناک پیغام” رابطہ منقطع ہے رومان شاہ” کے ہاتھ موبائل پر لرزنے لگے۔ اس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں چمکنے ” لگیں۔
رومان شاہ” (گھمبیر آواز میں ، خود سے بڑ بڑاتے ہوئے): ” یہ سب اچانک نہیں ” ” ! ہوا… یہ کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا اس کی چھٹی حس بار بار خطرے کا اشارہ دے رہی تھی۔ دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو چکی تھیں

 

EPISODE  2 (30) URDU SOURCE 1

EPISODE  2 (30) URDU SOURCE 2

EPISODE  2 (30) URDU SOURCE 3

EPISODE  2 (30) URDU SOURCE 4

EPISODE  2 (30) URDU SOURCE 5

EPISODE  2 (30) ENG SOURCE


Uzak Sehir Season 2 Episode 2 (30) English & Urdu Subtitles