Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 19 in Urdu
اس دوران ایک چھوٹا سا واقع ہوا جو کافی بڑی صورت اختیار کر گیا۔اسےاور
اس کےچند کلاس فیلو کو یونیورسٹی کے ایک دوسرے گروپ نے اپروچ کیا….وہ مانچسٹر میں اپنی نئی کلاسسز کے شروع ہونے کے سلسلے میں ایک پارٹی کا اہتمام کر رہے تھے۔…
.اور پارٹی کے انتظامات کے لیے انہوں نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو ہی موقع دیاتھا۔تاکہ وہ چند گھنٹوں میں کچھ زیادہ پونڈ کما سکیں…اس کے کلاس فیلوز نے ہاں کہا تھا…اس نے بھی کہہ دیا…انہیں پارٹی کے سارے انتظامات دیکھنے تھے….ڈیکوریشن سے لے کرسرونگ تک..
..پارٹی ان میں سےکسی ایک سٹوڈنٹ کے گھر کے لان میں تھی اور جہاں یہ گھر تھا وہاں باقی گھرکافی دور دور تے
تھے۔جن کے آگے سڑکیں کھلی اور کشادہ تھیں۔ سرشام ہی ان سب نے پارٹی کے لیے
ابتدائی سیٹنگ مکمل کر لی….باقی ان کا کام میزوں پر کھانے کی اشیا رکھنا تھا جو ذرا ہٹ کر الگ سے لگی تھیں۔انہیں ہر فرد کو الگ الگ نہیں پیش کرنا تھا۔
”تم شکل سے بہت زیادہ پاکستانی لگتی ہو“ایرک اور اس کے دوسرے دوست اسے تشویش سے ایسے دیکھنے لگے کہ اسے تشویش ہونے لگی۔وہ سب پارٹی کے انتظامات دیکھنے آئے تھے۔”میں ہوں بھی پاکستانی۔“وہ برا مان گئی”نہیں ہمارامطلب….وہ سب ذرا ڈرتے ہیں….ذرا سے کچھ زیادہ ہی ڈرتے ہیں۔“
”ڈرتے ہیں ….کون…؟“
”آج کی پارٹی میں آنے والے زیادہ تر اسٹوڈنٹس….“وہ کافی زیادہ گول مول سی باتیں کر رہا تھا۔”انہیں پاکستان فوبیا ہے کیا؟“
”نہیں….شاید ہاں….یہ اخبارات….ٹی وی…میڈیا دماغ خراب کر دیتے ہیں…جو کچھ اخبارات میں کہا جاتا ہے اس پر یقین کرلیتے ہیں….اور تم ہو بھی مسلم….پلیز ایسے برا نہ مانو….دھماکوں سے بہت ڈر لگتا ہے انہیں۔“
”دھماکوںسے ڈر لگتا ہے..میں مسلم ہوں…آخر کیا مطلب ان سب باتوں کا..مجھے بھی دھماکوں سے ڈر لگتا ہے ….لیکن میں نے تو تمہیں نہیں بتا رہی۔“وہ ایک نہ سمجھ سکی۔”دیکھا تم برا مان گئیں….تم غلط سمجھ رہی ہو…یہاں کون سا دھماکا ہونے جا رہا ہے…مطلب کچھ ہو گا ہی نہیں تو ڈرنا کیسا؟“
”کچھ ہونے کا خطرہ ہے یہاں…کوئی بلاسٹ؟تم مجھے ڈرا رہے ہو؟“
”میں تمہیں صرف بتارہا ہوں…ان میں سے زیادہ تر کے انکل اور فادرز پولیس میں ہیں….بس ایسے ہی بتا رہا ہوں….ایسے پریشان نہ ہو۔“
“امرحہ کا سر چکر انے لگا۔کیا کہ رہے ہو….کیاسمجھانا چاہ رہے ہو مجھے؟؟”
“ایسے ہی تم سے باتیں شیئر کر رہے ہیں”
ایسے باتیں شیئر کرتے ہیں…..تم سب مجھے شک سے گھور رہے ہو….تمہیں لگتا ہے میں یہاں دھماکا کروں گی…میں…کیا مذاق ہے یہ؟؟”
ایسی تو کوئی بات ہم نے نہیں کی…تم کیا سے کیا سوچ رہی ہو؟؟؟
ہاں سیدھے سیدھے یہ بات نہیں کی’پرجوکی’ ہیں ان کا مطلب خوف ناک ہے.”
“ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں’تمہارا تو ابھی سے رنگ اڑ، گیا ہے”
“ابھی سے مطلب….” اسکا رنگ واقعی اڑ’ اڑ گیا تھا.
وہ گڑبڑا گئے تھے…”مطلب ہم تو صرف باتیں کر رہے ہیں .”
ایسی خطر ناک باتیں ہی کرتے ہو تم سب؟مجھے تمہاری باتیں پسند نہیں آ ئیں.”
وہ اپنے کم میں لگ گئی اور اندر ہی اندر سہم بھی گئی..یعنی اگر ذرا سی بھی کوئی گڑ بڑ ہو گئی تو یہ لوگ صاف صاف اس پر الزام لگا دیں گے..پولیس اور پھر…..
لان میں ایک طرف اونچائی پر ڈی-جے کا انتظام کیا گیا تھاجیسے کلب میں ہوتا ہے...اندھیراگہراہوا تو ٹوئسٹ لائٹس نے اور twist بڑھا دیا…انہوں نے ڈی-جے ساؤنڈ چیک کیا جو خطر ناک حد تک تیز تھا.نیلی’پیلی’ہری’لال ٹوئسٹ لائٹس حرکت کرنے لگیں.سب آنے لگے….انہوں نے میزوں پر پہلے سے ہی سوفٹ ڈرنکس رکھ دیں تھیں۔دوگھنٹےبعد انہیں کھانے کی چیزیں رکھنی تھیں۔
ایک گھنٹہ گزر گیا…دوسرا بھی گزر گیا….ان سب نے مل کر میزوں پر کھانے کی اشیا رکھ دیں..ڈی-جے نسبتاہلکی آواز میں میوزک کے ساتھ تجربات رہا …جو امرحہ کو کافی پسند آئے…وہ گلاسوں کی ٹرے رکھنےجا رہی تھی کہ ایرک نے اسے آواز دی….وہ اس کے قریب جا ہی رہی تھی کہ ایک زوردار دہشت ناک دھماکہ ہوا۔اتنا زور دارکہ کانوں کے پردے پھٹنے کے قریب ہو گئے… امرحہ بری طرح لڑھک کر گری
... اسی دھماکے کے ساتھ شیشے ٹوٹنے کی آوازیں اور کچھ انسانی چیخوں کی آوازیں بھی آئیں۔ پورے ایک منٹ تک سناٹا رہا۔ امرحہ زندگی میں کبھی اتنی خوفزدہ نہیں ہوئی تھی جتنی اس دھماکے سے ہو گئی تھی۔وہ بمشکل اٹھی اور اس پاس نظر دوڑانے لگی کی کوشش….دوسرے لوگ بھی کچھ اٹھ چکے تھے کچھ اٹھ رہے تھے۔یہ ایک خوف ناک منظر تھا اس لیے نہیں کہ وہاں دھماکہ ہوا تھا۔بلکہ اس لیے کہ سب اسے گھور رہے تھے۔
اس نے جینز پر لمبی قمیص پہن رکھی تھی اور ایرک نے ہی کہا تھا کہ سر ڈھانپ کے کام کرنا ہے تو اس نے اسکارف کو سر پر اچھی طرح سے اوڑھ لیا تھا۔ امرحہ کو پہلے یہ صرف اپنا وہم لگا کہ سب ٹکٹکی باندھے اسے دیکھ رہے ہیں پھر اس نے ذرا گردن گھمائی تو وہم لگنے والا خیال سو فیصدخوف میں بدل گیا وہ سب اپنی اپنی جگہ پر جمے اسے ہی دیکھ رہے تھے…
. گھور رہے تھے۔ان میں سے ایک نے کپکپاتے ہونٹوں کے ساتھ انگلی اٹھا کر اس کی طرف اشارہ کیا یو یو ڈڈدز (تم نے کیا ہے یہ ) اتنی سی بات سے کسی نے اس کے سر پر دوسرا دھماکہ کیا لمحے کے ہزارویں حصے میں اس کے ذہن میں نائن الیون٬لندن ٹربن دھماکے٬اخبارات٬ ٹی وی چینلز کی سب خبریں…ڈاکومنٹرز….گڈمڈ ہو کر چکرانے لگیں….دہش
Episode 19 Urdu source 1
Episode 19 Urdu source 2
Episode 19 Urdu source 3
Episode 19 Urdu source 4
Episode 19 Urdu source 5
Episode 19 Urdu source 6
Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 19 in Urdu