Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 15 in Urdu

ایشال” “رومان شاہ” کے مضبوط سینے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بے تابی اور جذ باتوں ” میں چور ہو کر دھکا دیتے ہوئے اسے بیڈ پر گرا چکی تھی۔
شاید “رومان شاہ ” اس اچانک آفات کے لیے تیار نہیں تھا وہ لڑکھڑا کر بیڈ پر گرا مگر فوراً سے اٹھنے کو تھا کہ “ایشال” موقع دیے بغیر کالی گھٹا کی مانند اس کے سینے پر گرتی ہوئی ایک بار پھر اپنے مقصد کو پانے کی جی توڑ کوشش کرتے ہوئے “رومان شاہ” کے دلکش آتشی لبوں پر جھکنے لگی تھی۔
وہ “رومان شاہ” کی قربت کے لیے دیوانی سی ہوئی جارہی تھی۔ اس سے کسی بھی طرح”رومان شاہ” کی قربت حاصل کرنی تھی۔ وہ ” رومان شاہ” کے لبوں کو دیوانگی سے چومنا چاہتی تھی، اس حسرت نے اسے پاگل کر دیا تھا۔ وہ ہر حد پار کر جانا چاہتی تھی۔ شاہ” اپنی کوششوں میں لگا تھا تا کہ اس کے مقصد کو ناکام بنا سکے ، مگر وہ اپنے جذبات ” کی شدت میں اتنی پاگل ہو چکی تھی کہ “شاہ” کے چہرے کو زبردستی تھامتے ہوئے اس کی گردن تک کو زخمی کر چکی تھی۔ اس کے لمبے ناخن ” رومان شاہ” کی گردن پر لکیریں چھوڑتے ہوئے خراشیں ڈال چکے تھے۔
چھپٹا جھپٹی میں ” ایشال” کا پہلے سے نامناسب لباس اب اور بھی زیادہ بے تکلف ہو چکا تھا۔ اس کا نرماہٹوں بھر اوجود واضح طور پر ” رومان شاہ” کے سامنے آچکا تھا۔ یہ منظر اس کے لیے مزید شرمندگی کا باعث بن رہا تھا، وہ ہر لمحہ “شاہ” کی بے بسی اور گھٹن کو بڑھا رہی تھی۔
اس سے پہلے کہ وہ اس کے لبوں کو پوری طرح سے قید کر لیتی ، وہ مضبوط کردار کا حامل شخص ایک بار پھر اسے دھکیل کر بیڈ پر پھینکتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
خود کو بچانے کے لیے وہ جتنی تیزی سے اٹھ کر اس سے دور ہوا تھا اتنی ہی تیزی سے اس کا دل دھڑک کر جیسے سینہ چیرتے ہوئے باہر آنے کو بے قرار تھا۔
ایسے حالات ایک مرد کے لیے کتنے مشکل اور تکلیف دہ ہوتے ہیں یہ بھی صرف ایک با کردار شخص ہی بتا سکتا ہے۔ آج کے وقت میں جہاں پر مرد اپنا ایمان ذراسی خوبصورتی پر ہی ہار جاتے ہیں ایسے وقت میں اس با کردار شخص کو دیکھ کر دل گواہی دیتا ہے کہ “یوسف علیہ السلام” کے کردار جیسے لوگ آج بھی موجود ہیں۔
اس سے پہلے کہ ” ایشال” غصے میں آکر کچھ کرتی، “رومان شاہ” دونوں ہاتھ جوڑے اس کے سامنے کھڑا تھا۔
ایشال” نے حیرت بھری نظروں سے اسے دیکھا، کیونکہ “رومان شاہ” کی ” شخصیت ایسی نہیں تھی کہ وہ کسی کے سامنے جھک جائے اور ہاتھ جوڑے۔اس سے پہلے کہ ” ایشال” تیش میں آکر کچھ بولتی۔ ” رومان شاہ” نظریں جھکائے دونوں ہاتھ جوڑے، آنکھوں میں نمی لیے کھڑا تھا۔
” ایشال” مجھے معاف کر دو، میں یہ نہیں کر سکتا۔ ” ” مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ میں یہ گناہ کر سکوں۔” اس کی آواز لرز رہی تھی اور وہ دل کی گہرائیوں سے ڈرا ہوا تھا۔
” مجھے اپنے رب کا بہت خوف ہے۔ یہ وہ گناہ ہے جس کی معافی نہیں مل سکتی۔” زنا کی معافی نہیں ملے گی، سمجھو اس بات کو۔ میرے اللہ کے نزدیک یہ ایک ایسا گناہ”
” ہے جس کے لیے ہمیں جہنم کی آگ میں جلنا پڑے گا۔
وہ خوف خدا سے نظریں جھکائے ہوئے تھا، اس کے بے لباس وجود کو دیکھنے کی ہمت اس میں نہیں تھی۔
صرف خدا کا خوف ہی نہیں اس لڑکی کی محبت بھی تمہیں میرے قریب نہیں ہونے ” دیتی “رومان شاه
ایشال” اپنی جگہ سے چیختے ہوئے اٹھ کر کھڑی ہوئی تھی۔”

 

Episode 15 Urdu source 1

Episode 15 Urdu source 2

Episode 15 Urdu source 3

Episode 15 Urdu source4

Episode 15 Eng source


Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 15 in Urdu