Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 14 in Urdu

” !شاہ”۔۔۔ میرے صبر کا امتحان مت لو “
ایشال” نے غصے سے کہا، اس کی آواز میں بے چینی اور اضطراب صاف نظر آرہا تھا۔ “
” ! تمہارے پاس اب کوئی راستہ نہیں ہے، تمہیں میری بات ماننی ہو گی ” وہ چلاتے ہوئے اپنے لباس کو کھینچتے ہوئے پوری طرح سے خود کو بے آبرو کر رہی تھی، اس کی آنکھوں میں غصہ اور مایوسی کا ملا جلا تاثر تھا۔
آج ہمارے درمیان کا ہر پردہ گرے گا۔”
وہ بے قراری سے کہتے ہوئے “رومان شاہ” کے چہرے کو اپنے نرم ہاتھوں میں تھام کر اپنی شدت بھری خواہش کے تحت ایک بار پھر اس کے لبوں پر جھک گئی۔
/
ایشال” کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو چکی تھیں۔ “رومان شاہ” کی قربت کا احساس ” ہی اسے پاگل کر رہا تھا جیسے ہر لمحہ اس کی جسمانی حدوں کو پار کر رہا ہو لیکن وہ اس لمحے میں اتنا بے بس تھا کہ ” ایشال” کے جذ باتوں کے سامنے وہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا۔ دوسری جانب ” رومان شاہ ” کا دل بے حد تیزی سے دھڑک رہا تھا، مگر اس کا دل خوفِ خدا سے کانپتے ہوئے زوروں سے دھڑک رہا تھا۔ اس کا دل اپنی بیوی سے بے وفائی کرنے کے خوف سے تیز دھڑک رہا تھا۔ وہ گہری پیچیدگی میں پھنس چکا تھا۔ ایشال” کی گرم سانسیں اس کی سانسوں سے ٹکراتے ہوئے بے حد قریب آچکی ” تھیں۔
رومان شاہ” کو اپنا کردار خطرے میں ڈوبتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔ آج اس کے کردار ” کی پاکیزگی ختم ہونے جارہی تھی ، آج اس کے لبوں کو کسی نامحرم کا لمس محسوس ہونے والا تھا، آج اس کے بنائے ہوئے قاعدے اور قوانین ختم ہونے والے تھے۔ وہ ایک ایسی کھائی میں گرا جار ہا تھا جس سے باہر نکلنا نا ممکن ہو رہا تھا۔
آج وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے میرب کے لیے بے وفا ہو جائے گا۔ آج وہ خدا کی بارگاہ میں گناہگار ہونے والا ہے۔ سوچ سوچ کر اس کے دماغ کی نسیں ابھر نے لگی تھی۔ ماتھے سے خوف خدا سے پسینہ آنے لگا تھا۔ اس لمحے کی قید ا تنی دہشت ناک تھی کہ “رومان شاہ” نے پوری ہمت جمع کرتے ہوئے ایک بار پھر اس لڑکی کو اپنے مقصد میں پوری طرح ناکام کر دیا۔
وہ اسے پیچھے دھکیلتے ہوئے اس سے دور جا کھڑا ہوا تھا۔ اس کی آنکھوں میں نمی تھی۔ مضبوط چھاتی کے اندر دھڑکتا ہوا دل بے قابو ہو رہا تھا، وہ اس لڑکی سے نظریں نہیں ملا پارہا تھا۔ سانسیں تیز اور بے چینی سے بھری ہوئی تھیں۔ جیسے دل کی دھڑکن ہر لمحے اس کے قابو سے باہر ہو رہی ہو۔ وہ خود کو سنبھالنے کی بے حد کوشش کر رہا تھا۔ عورت اگر راپنے پر آجائے تو وہ مضبوط سے مضبوط مرد کا ایمان خراب کر دیتی ہے مگر وہ کوئی عام مرد نہیں تھا جو خوبصورت لڑکی کو دیکھتے ہی ایمان کو داؤ پر لگا دیتا۔
بہت مضبوط تھا اس انسان کا ایمان ، کچھ لوگوں کے لیے اپنے ایمان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا کچھ لوگ اپنے کردار کے لیے ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں ” رومان شاہ ” کا شمار بھی ایسے لوگوں میں ہی ہوتا ہے۔
کیسا پیارا شخص تھا جو اپنی محبت سے بے وفائی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا تھا۔ کتنی پیاری تھی اس شخص کی شخصیت جو اپنے رب کے خوف سے کانپ رہا تھا، جو اس لمحے میں خود کو بے حد کمزور اور بے بس محسوس کر رہا تھا۔ جو شخص رونے کو اپنی مردانگی کی توہین سمجھتا ہو۔ اس لمحے اس لڑکی کے سامنے اپنے کردار کے لیے آنسوں ضبط کر رہا تھا۔
ایشال” اپنے جذبات کی لہر میں پوری طرح ڈوبی ہوئی تھی۔ “رومان شاہ” کی اس ” حرکت سے ” ایشال” شدید متاثر ہوئی تھی، گویا اس کے اندر کچھ ٹوٹ رہا تھا۔ اس وقت، اگر ” میرب” سچ میں اس کی قید میں ہوتی ، تو وہ اسے بے دردی سے ختم کروا دیتی، مگر حقیقت یہ تھی کہ “میرب” تو اس پاس نہیں تھی، تو پھر وہ کس کو ختم کرواتی ؟
لیکن “رومان شاہ” پر اپناد بد بہ قائم رکھنے کے لیے اس نے اپنے فون پر نمبر ڈائل کرنا شروع کر دیا۔ وہ چاہتی تھی کہ “رومان شاہ ” ہمیشہ اس خوف میں مبتلار ہے کہ اس کا ایک فون ، اس کی محبت اور اس کی بیوی کی جان لے سکتا ہے۔
” اب وہ نہیں بچے گی۔” اس نے دانت پیستے ہوئے کہا، اس کی آنکھوں میں ایک شیطانی چمک تھی، جیسے وہ اپنے منصوبے کو مکمل کرنے لگی تھی۔ وہ اپنے انداز سے یہ ظاہر کروانا چاہتی تھی کہ اب وہ “میرب” کو ختم کروادے گی کیونکہ “رومان شاہ” نے اسکی بات نہیں مانی تھی۔
” ! نہیں ، نہیں ” ایشال”! ایک بار میری بات سنو “
رومان شاہ” نے ” ایشال” کے ہاتھ سے تڑپ کر فون چھینتے ہوئے بیڈ پر پھینک دیا تھا”
” تمہاری یہ حرکت تمہارے لیے بہت بڑی تباہی کا سبب بنے گی۔”
” مت کروایا، ” ایشال”
اپنے جذبات میں اتنی اندھی مت ہو جاؤ کہ تمہارے لیے تو بہ کار استہ ہی باقی نہ ” ” رہے۔
” میری تباہی کیا ہو گی ؟” میں تو ختم ہو چکی ہوں، “سلطان” کسی بھی وقت مجھ تک پہنچ کر مجھے ختم کر دے گا، ” ” ! مگر میں مرنے سے پہلے تمہیں پانا چاہتی ہوں

Episode 14 Urdu source 1

Episode 14 Urdu source 2

Episode 14 Urdu source 3

Episode 14 Urdu source 4

Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 14 in Urdu