Kizil Goncalar Season 1 Episode 15 With Urdu Subtitles

زنیشہ عالم، لائلک لانگ فلورل شرٹ اور پلازو میں ہم رنگ دوپٹے میں ملبوس، عشال کے کمرے سے تیز قدموں سے نیچے کی طرف آ رہی تھی۔ ہاتھوں میں کچھ فائلز، اور لیپ ٹاپ اور اس پر رکھا ہوا تھا کیمرہ، چہرے پر ہلکی سی بےچینی اور قدموں میں جلدی، جیسے کوئی خیال ذہن میں اٹکا ہو۔
نیچے سے، مخالف سمت سے زاران خانزادہ اوپر کی طرف جا رہا تھا ۔وہی اپنے ٹریک سوٹ میں، آستینیں کہنیوں تک چڑھی ہوئی، آنکھوں میں گہری سنجیدگی اور ماتھے پر سوچ کی لکیر اور بال ابھی بھی بکھرے ہوۓ۔ وہ اپنے سیل فون کو اسکرول کرتا ہوا آ رہا تھا، نظریں جھکی ہوئیں ۔
اور پھر…
ایک لمحہ۔
ایک غلط زاویہ۔
ایک بے دھیانی۔
سیڑھی کے موڑ پر دونوں آمنے سامنے آ گئے۔
زنیشہ کا پاؤں اسکے پلازو میں اٹکا ،پاؤں مڑا، ہاتھ سے فائلیں چھوٹ گئیں، لیپ ٹاپ اور کیمرہ نیچے کو جھکے اور وہ توازن کھو بیٹھی اور سب کچھ نیچے بکھر گیا ۔
اسی پل زاران کی جھکی ہوئ نظریں اٹھیں، لمحے بھر کو صرف ایک فیصلہ،
بس ایک قدم آگے بڑھایا، اور…
فاصلے کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے
اس نے فوراً ایک بازو زنیشہ کے کندھے کے آگے رکھ کر ریلنگ کے ساتھ رکاوٹ بنائی،
اور دوسرے ہاتھ سے، اس کی کلائی کو تھام کر گرنے سے روک لیا۔
ان کی آنکھیں… اب عین آمنے سامنے تھیں۔ نیلی اور سنہری آنکھیں۔
زنیشہ کی سانسیں پل بھر کو اٹکی ، آنکھوں میں جھجھک اور انا ،
اور زاران کی نظریں ایک پل کے لیۓ اسکے چہرے پر ٹھریں اور تھوڑی کے تل کو دیکھ کر لوٹ آئیں۔
اس نے فوراً نگاہیں جھکائیں، اور بازو ہٹا کر ایک قدم پیچھے ہو گیا۔
لیپ ٹاپ ، کیمرہ اور فائلیں نیچے فرش پر بکھری پڑی تھیں ۔ جیسے اس لمحے نے خود کو سمیٹنے سے انکار کر دیا ہو۔
زاران نے سنبھل کر کہا !
آواز میں وہی سرد نرمی، وہی خاندانی تھکن:
“معاف کیجیے… محترمہ ،خدانخواستہ کون پیچھے لگا ہوا ہے جو آندھی طوفان بنی گھوم رہی ہیں ۔”
زنیشہ، جو قدرے سنبھل چکی تھی، مگر خجالت اور غصے کے بیچ الجھی، تیزی سے دوپٹہ سنوارتی ہوئی بولی، آپ کی تعریف؟
زاران برملا! ابھی میرا موڈ نہیں ہے
زومیشہ نے نہ سمجھی سے اسے دیکھتے ہوۓ کہا! کس چیز کا؟
زاران؛ اپنی تعذیف کرنے کا ابھی تو آپ نے کہا (اور زاران اپنی عادت کے بر خلاف اسے جواب دے رہا تھا اور کیوں دے رہا تھا یہ خود سمجھ سے باہر تھا)
“ہیں ہیں آۓ وڈے، آپ ہیں کون”؟ زرا سا گرنے سے بچا کیا لیا زیادہ ہی شوخے ہوگۓ آپ۔
زاران کی نظروں میں لمحے بھر کو چمک ابھری ، اور ہلکی سی مسکراہٹ ہونٹوں پر آکر غائب ہوگئ۔
پھر زونیشہ سے مخاطب ہوا؛
یہ زرا سا جو آپ کو گرنے سے بچایا گیا ہے محترمہ اگر بروقت نہ بچایا جاتا تو ایک،آدھ فریکچر لازمی تھا اور جہاں آپ کھڑی ہیں میں اس گھر کا مالک زاران خانزادہ ہوں۔
زونیشہ کے ذہن میں تبھی جھماکا سا ہوا کہ یہ چہرہ تبھی دیکھا سا لگا کیونکہ یہ تو جانی مانی ہستی ہیں اور عشو کے لالا، اک دم اس نے اپنی زبان دانتوں کے نیچے لی اور ڈھیٹ بن کر سائڈ میں کھڑی ہوگئ، پھر کہنے لگی بہت مہربانی آپ کی جو آپ نے مجھے فریکچر ہونے سے بچا لیا، ورنہ میرا کیا ہوتا، اور گھر کے مالک ہیں تو زیادہ ایٹیٹیوڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ،میں بھی مظفر گڑھ میں اپنی حویلی کی اکلوتی مالک ہوں ہنہ۔(اس نے بھی اپنی ویلیو بتانا ضروری سمجھا کہ وہ بھی کوئ ایویں نہیں ہے)
اب آپ جاسکتے ہیں، آپ کا رستہ کلیئر ہے۔
زاران اس کی طرف دیکھتے ہوۓ!
“قصرِ خانزادہ میں بڑوں کو رستہ نہیں، عزت دی جاتی ہے ۔ اور آپ سے گزارش ہے کہ آئندہ احتیاط سے چلیں،ورنہ اپنا ہی نقصان کریں گی”۔
زنیشہ نے ناک پھلائ، فائلیں، لیپ ٹاپ اور کیمرہ اٹھایا، اور اک پل کو پلٹ کر کہا؛
“بس نیکسٹ ٹائم اگر ایسی نوبت آجاۓ تو آپ مت بچائیے گا مجھے اوکے شکریہ!”
اور وہ تیز قدموں سے چیزیں سمیٹ کر باہر کی طرف بڑھ گئی۔
زاران چند لمحے وہیں کھڑا رہا…
اور زیرِلب بڑبڑایا!
> “دا پیغله، باد دے .”
(یہ لڑکی، ہوا کا جھو نکا ہے۔)
اور کیا پتہ کہ انکی زندگی میں کوئ طوفان آنے کے لیۓ تیار ہو،

 

[videojs_video url=”https://s1-hls2-cdn35.streamupcdn.xyz/hls/shghIoserMaguBydMILEeYW0iqvVvU/index_854x480.m3u8″ poster=”http://multanmarble.com/APP/wp-content/uploads/2024/01/placeholder-image.png”]

EPISODE 15 URDU SOURCE 1

EPISODE 15 URDU SOURCE 2

EPISODE 15 URDU SOURCE 3

EPISODE 15 URDU SOURCE 4

Kizil Goncalar Season 1 Episode 15 With Urdu Subtitles