Halef – Janasheen – Turkish Series Season 1 – Episode 3 Urdu Subtitles
بدلے میں ہمدان نے ان کا ہاتھ تھام کر ہونٹوں سے لگا لیا۔نہی دادو جان آپ تھک جائیں گی میں بس کچھ دیر آپ کی گود میں آرام کرنے آیا ہوں۔
بول تو ان سے رہا تھا لیکن نظریں سامنے بیٹھی نظریں جھکائے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے میں ہیوست کیے بیٹھی کنفیوزڈ سی رملہ پر جمی تھیں۔
تمہیں کیا ہوا ایسے چپ چاپ کیوں بیٹھ گئی؟
دادو نے رملہ کو پریشان دیکھا تو مسکراتی ہوئی بولیں۔
کچھ نہی دادو جان۔۔۔بس ایسے ہی٫میں چلتی ہوں کچھ کام تھا مجھے۔
بیٹھ جا چپ کر کے۔۔۔کیا کام ہے تجھے؟
سکون سے بیٹھ دو گھڑی دادی کے پاس۔۔۔زیادہ سے زیادہ وقت کمرے سے باہر گزارا کرو تا کہ تمہارا دل لگے یہاں۔
ابھی تو ٹھیک بیٹھی تھی ہمدان کے آتے ہی پریشان ہو گئی۔کچھ نہی کہتا یہ تمہیں۔۔۔بھائی ہے تمہارا۔
لا حول ولاقوۃ۔۔۔ہمدان بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے مسکرا دیا۔
رملہ اسی کی طرف دیکھ رہی تھی۔ہمدان کو مسکراتے دیکھ کر اس کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔
ہمدان کی نظریں اس کے چہرے پر جم سی گئیں۔بہت عرصے بعد آج وہ دل سے مسکرا رہی تھی۔
لے۔۔۔۔اس میں ہنسنے والی کونسی بات تھی بھلا؟
تم دونوں تو ایسے ہنس رہے ہو جیسے میں نے کوئی لطیفہ سنا دیا ہو۔
دادو برا مان گئیں۔
نہی دادو جان ہم تو کسی اور بات پر مسکرا رہے ہیں۔آپ ناراض نہ ہو۔ہمدان نے انہیں حیران ہوتے دیکھا تو فوراََ بول پڑا۔
رملہ کی مسکراہٹ بھی سمٹ گئی لیکن دادو کے بھائی کہنے پر ہمدان کا ری ایکشن اسے ہنسنے پر مجبور کر رہا تھا۔بہت مشکل سے اپنی ہنسی کنٹرول کی۔
دادا جی بھی مسکرا دیے۔۔۔اب تمہاری باتیں ہوتی ہی ایسی ہیں اس میں بچوں کا کیا قصور۔
اچھا۔۔۔اب آپ بھی شروع ہو گئے۔سہی ہے بنا لو سارے مل کر میرا مزاق۔
ارے بیگم ناراض کیوں ہو رہی ہیں آپ۔۔۔؟
مزاق نہی بنا رہے ہم سب تو دل لگا رہے ہیں آپ کا٫آپ تو غلط ہی سمجھ بیٹھی ہیں۔
اچھا اگر دل لگا رہے ہیں تو پھر سہی ہے۔میرا بیٹا بہت سلجھا ہوا سمجھدار اور سنجیدہ ہے۔
دادو نے رملہ کے سامنے ہمدان کی تعریف بیان کی۔
ہونہہہہ۔۔۔سنجیدہ اور سلجھا ہوا۔۔۔واہ٫جتنے سلجھے ہوئے یہ ہیں میں کل رات دیکھ چکی ہوں۔
دل ہی میں سوچنے لگی لیکن بولی کچھ نہی۔۔۔ہمدان نے نچلا ہونٹ دانتوں میں دباتے ہوئے رملہ کی طرف دیکھا اور دائیں آنکھ دباتے ہوئے مسکرا دیا۔
بدلے میں رملہ نے زبردستی کی مسکراہٹ اس کی طرف اچھالی۔
گھر تو دکھاو بہن کو ہمدان۔۔۔
دادو کے بہن کہنے پر ہمدان تیزی سے اٹھ کر بیٹھ گیا۔
آئیں آپ کو گھر دکھا دوں٫تیزی سے اٹھ کھڑا ہوا کہ کہی دادو رملہ کے منہ سے بھائی ہی نہ نکلوا دیں۔
جی چلیں ہمدان بھا۔۔۔۔
رملہ ہنسی دباتی ہوئی بولنے ہی والی تھی کہ ہمدان کے گھورنے پر چپ ہو گئی اور اس کے پیچھے چل دی۔
ہمدان نے پلٹ کر اسے مسکراتے ہوئے دیکھا تو دونوں بازو سینے پر فولڈ کیے ٹکٹکی باندھے دیکھنا شروع ہو گیا۔
چلیں۔۔۔رملہ نظریں جھکائے جھجھکتی ہوئی بولی۔
جی جناب چلیں۔۔۔ہمدان اس کے آگے آگے چلتا گیا اور پورا گھر وزٹ کروا دیا سوائے بینی کے کمرے کے۔
بینی کہاں ہے؟
EPISODE 3 URDU SOURCE 1
EPISODE 3 URDU SOURCE 2
EPISODE 3 URDU SOURCE 3
EPISODE 3 URDU SOURCE 4
EPISODE 3 URDU SOURCE 5
EPISODE 3 URDU SOURCE 6
Halef – Janasheen – Turkish Series Season 1 – Episode 3 English & Urdu Subtitles