Halef – Janasheen – Turkish Series Season 1 – Episode 2 English & Urdu Subtitles
” ایک ملاقات ، جو چند سیکنڈ کی ہو گی ، اس کا دس لاکھ کون مانگتا ہے ؟”
اتنی بڑی رقم ۔۔۔ پاگل ہو تم لوگ ؟”
ایک نے کندھے اچکائے۔
” ! ہم مانگتے ہیں۔۔۔ بتائیں ، منظور ہے تو ٹھیک، ورنہ دروازہ بند کرنے دیجیے ” درک” نے گہری سانس لے کر جیب سے ہزار روپے نکالے اور ان کی طرف ” بڑھاتے ہوئے بولا
یہ لوہزار روپے، باہر لولی پاپ والے کی ریڑھی لگی ہوئی ہے ، جا کر سب اپنی اپنی پسند ” کالولی پاپ لے لینا اور اب نکلو یہاں سے۔۔۔ بڑی آئی مجھ سے دس لاکھ لینے والی
سالیاں نفی میں سر ہلاتے ہوئے درک کو کنجوس ! کنجوس ! ” کہتی باہر نکل گئیں، اور “درک ” فاتحانہ مسکراہٹ لیے اندر گھس چکا تھا
دروازہ بند ہونے کی ہلکی سی “ٹھیک ” کی آواز گونجی، اور “نشا” کی سانس جیسے اٹک گئی۔ وہ نظریں جھکائے شرم سے گلابی ہو رہی تھی، جبکہ “درک ” آہستہ آہستہ اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔ قدموں کی مدھم چاپ نے “نشا” کے دل کی دھڑکنوں کو اور تیز کر دیا تھا۔
” ! ماشاء اللہ ۔۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے۔۔۔ کہیں میری ہی نظر نہ لگ جائے ” درک ” نے محبت بھری سرگوشی کی، نظریں اس کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں۔ ” نشا” نے جھجکتے ہوئے سر اٹھایا، لیکن ” درک ” کی آنکھوں کی شدت برداشت نہ ” کر سکی اور فوراً دوبارہ پلکیں جھکا لیں۔ وہ خود کو “درک” کی نظروں کی قید میں محسوس کر رہی تھی۔ بہت خوبصورت احساس تھا جس کو “کاشان” کے ساتھ شادی کے بعد وہ چاہ کر بھی محسوس نہیں کر پائی تھی۔۔۔ “کاشان” کی نظروں میں کبھی اس کے لیے ایسی محبت تھی ہی نہیں۔
کاش میں وقت روک سکتا، اور تمہیں ہمیشہ کے لیے یوں ہی دیکھتارہتا۔۔۔” درک” نے دھیرے سے کہا اور ایک گٹھنے کے بل بیٹھ کر “نشا” کی جھلملاتی ” چوڑیوں میں قید ہاتھ کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔
“! پلیز آپ جائیں سب انتظار کر رہے ہوں گے “
نشا” کی آواز اتنی دھیمی تھی کہ شاید وہ خود بھی ٹھیک سے سن نہیں پائی ہو گی ۔ “
سب انتظار کر رہے ہوں گے ؟”
درک ” نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے سوال دہرایا۔”
اور میں۔۔۔ میں نہیں کر رہا تھا تمہارا انتظار ؟” نشا” نے بے بسی سے آنکھیں موند لیں، اور “درک” نے مدھم ہنسی ہنس کر اس ” کی بند مٹھی پر نرمی سے بوسہ دیا۔
” ! وقت گزارے گزر نہیں رہا، آج کا دن مجھے سب سے زیادہ طویل لگ رہا ہے ” اپنی بے قراریاں دھیمے لفظوں میں بیان کر رہا تھا۔
یقین کرو، تم سے زیادہ حسین کوئی دلہن نہیں دیکھی میں نے ” درک” کی سرگوشی نے “نشا” کے رخساروں کو مزید لال کر دیا۔”
“! یہ لمحہ میرے لیے زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ ہے، “نشا”۔۔۔ میری “نشا” نشا” نے ایک نظر ” درک ” کی طرف دیکھا، اور اس کے چہرے پر بے پناہ محبت کو ” محسوس کرتے ہی فوراً نظریں چرا لیں۔
” درک” ہمیشہ ایسے ہی رہنا۔۔ کبھی بدلنا مت۔ ” وہ بے اختیار بولی تھی۔ یہ سارے وعدے، ساری قسمیں ایک ساتھ نکاح کے بعد کھاؤں گا، تمہیں ایسے ” تحفظ میں باندھ لوں گا کہ تمہیں دوبارہ یہ کہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ بھی کے لیے اللہ حافظ مجھے تیار ہونا ہے اور تم بہت پیاری لگ رہی ہو۔” وہ کہتا ہوا تیزی سے چلا گیا تھا جبکہ “نشا” کے دل کی دھڑکنیں اب بھی بہت تیز تھی۔ مگر وہ سمجھ نہیں سکی تھی کہ “درک ” کیوں بات پوری کیے بغیر چلا گیا ہے۔
EPISODE 2 URDU SOURCE 1
EPISODE 2 URDU SOURCE 2
EPISODE 2 URDU SOURCE 3
EPISODE 2 URDU SOURCE 4
EPISODE 2 URDU SOURCE 5
EPISODE 2 ENG SOURCE
Halef – Janasheen – Turkish Series Season 1 – Episode 2 English & Urdu Subtitles