A.RIZA ( Ali Raza ) Season 1 Episode 19 Urdu Subtitle
میں نے اپنی لائف میں تم سے زیادہ بے شرم لڑکی نہیں دیکھی، جس کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں۔۔۔
سچ کہتے ہیں کہ عورت جب اپنے معیار سے گر جاتی ہے تو وہ لا علاج ہو جاتی ہے۔۔۔ شاہ نے شعلہ بار نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
تم کیوں رورہی ہو ؟؟
تم جان ہو میری اور اس لڑکی کی بکو اس کا تم پر اتنا اثر ہو رہا ہے کہ تم اپنی آنکھوں سے آنسوں بہا کر مجھے اذیت دے رہی ہو۔۔۔ رومان شاہ نے آگے بڑھ کر بنا کسی کا لحاظ کیسے میرب کو اپنے سینے سے لگاتے ہوئے باہوں میں کس لیا۔۔۔
چھوڑیں مجھے ۔۔ اگر میری اتنی ہی فکر ہوتی تو اس دو ٹکے کی لڑکی کو لا کر میرے مقابل کھڑا نہیں کرتے ، یہ سب کرنے والے آپ ہیں۔۔۔
ور نہ اس کی کیا اوقات تھی کے مجھے کچھ کہتی۔۔۔
میرب نے شاہ کے سینے پر ہاتھ رکھتے ہوئے زور سے دھکا دیتے ہوئے پیچھے کیا۔۔۔ کوئی اور وقت ہوتا تو شاہ میرب کو اس گستاخی کی سزا ضرور دیتا مگر اس وقت وہ اپنی جگہ پر بالکل صحیح تھی، شاہ کو اس بات پورا احساس تھا۔۔۔
میرب تمہیں مجھ پر غصہ ہے نکالو مگر رونا بند کرو۔۔۔ تمہاری آنکھوں سے گرتے ہوئے آنسو مجھے بہت اذیت دیتے ہیں ، چیخو ، چلاؤ، جو کرنا ہے کرو مگر رونا بند کر دو میں تمہیں روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔۔۔ شاہ کی محبت جو میرب کے لیے آخری حدوں کو چھورہی تھی دیکھ کر ایشال کے جیلی سے بھرے دل کے انگاروں پر بار بی کیو بن رہے تھے۔۔۔
جب اس کے نصیب میں رونا لکھا ہے تو رونے دیجیے نا یہ روتی ہوئی زیادہ اچھی لگتی ہے۔۔۔
ایک بانجھ عورت جو اپنے شوہر کو اولاد کا سکھ نادے سکے وہ سوائے رونے کے کر بھی کیا سکتی ہے۔۔۔
ایشال سے برداشت نہیں ہو رہا تھا کہ شاہ میرب پر اپنی جان وارتے ہوئے اسے کسی بھی طرح چپ کروانے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔ ایشال شاہ کو تو روک نہیں سکتی تھی اس لیے میرب پر ایک اور جلن سے بھر پور تنز مارا مگر اب کی بار تیر پلٹ کر اسی کو لگنے والا تھا بازی پلٹنے چکی تھی۔۔۔
ایشال کو لگا کے اس نے میرب کو توڑ دیا ہے اب وہ خود کبھی کو سمیٹ نہیں سکے گی مگر یہ اس کی غلط فہمی تھی۔۔۔
وہ کوئی عام لڑکی نہیں میر ب رومان شاہ تھی۔۔۔ رومان شاہ کی بیوی اور اے سی پی شامیر ملک کی بہن جسے گر کر اٹھنا بہت اچھی طرحسے آتا تھا۔۔۔
کیا کہا تم نے میں روتے ہوئے زیادہ اچھی لگتی ہوں؟؟؟ شاہ کے بولنے پہلے میرب بول اٹھی۔۔۔
ہاں تم روتے ہوئے اچھی لگتی ہو تم اسی لائق ہو۔۔۔
اچھا اور تم کس لائق ہو یہ تمہیں میں بتاتی ہوں تم انتہائی گھٹیا قسم کی لڑکی ہو جس پر کسی بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔۔۔ تم اتنی ڈھیٹ ہو کہ اپنی انسلٹ کو بھی محسوس نہیں کر سکتی، تمہارے اندر غیرت، شرم وحیا کی ایک بوند بھی باقی نہیں ہے اگر ہوتی تو ضرور محسوس کرتی۔۔۔
اور تمہیں کیا لگتا ہے کہ تم شاہ سے نکاح کر کے اس کے ساتھ رہ رہی ہو تو شاہ تم سے محبت کرتا ہے ؟؟
بیوقوف کم عقل لڑکی شاہ تم سے کبھی محبت نہیں کر ہی نہیں سکتا۔۔۔
مجھے شاہ سے لاکھ اختلافات سہی مگر میں ایک بات بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں، ان
کی جان بستی ہے مجھ میں ، میری جگہ یہ اگر خود چاہیں پھر بھی کسی کو نہیں دے سکتے ۔۔۔
اگر تم میں تھوڑی سی بھی غیرت ہو تو تمہیں یہاں رکنا ہی نہیں چاہیے ، یہ گھر میرا ہے یہ لوگ میرے ہیں۔۔۔
اور پورے کا پورارومان شاہ میرا ہے۔۔۔
مگر اتنی بے عزتی کرواکر ، سب کچھ جان کر بھی تم جاؤ گی نہیں کیونکہ تمہارے اندر تو غیرت ہی نہیں ہے، غیرت ہو گی تو میری باتوں کو فیل کرو گی۔۔۔
جتنے حق سے میرب بول رہی تھی کہ پورے کا پورارومان شاہ اسکا ہے ، سن کر شاہ کا دل تو خوشی سے ناچتے ہوئے بھنگڑے ڈال رہا تھا۔۔۔ اتنی عزت افزائی کے بعد بھی تمہیں میرے گھر میں رہنا ہے تو ر ہو مگر ایک بات یاد رکھنا آج کے بعد مقابلہ ٹکر کا ہو گا۔۔۔
اگر آج کے بعد تم مجھے بانجھ کہنے کی جرات کی تو تمہاری کھال ادھیڑ دوں گی۔۔۔ اور یہ دھمکی نہیں ہے میں سچ میں ادھیڑ سکتی ہوں، بچپن سے اپنے بھائی کو مجرموں کی کھالیں ادھیڑتے دیکھتی آرہی ہوں، تو اتنا تجربہ تو ہو گیا ہے کہ کھال آسانی سے کیسے اتاری جاتی ہے۔۔۔
میرب نے ایشال کے بال مٹھی میں سختی سے جکڑ رکھے تھے، ایشال درد سے کراہتے ہوئے بالوں کو چھڑوانے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔
تمہیں میرے بانجھ کہنے پر تمہیں اتنی آگ کیوں لگ رہی ہے ، جبکہ یہ بات تو تم چیخ چیخ کر اپنے منہ سے اعتراف کرتے ہوئے شاہ کو بتارہی تھی۔۔۔
اچھا تو تم چوری چھپکے ہماری باتیں سنتی ہو ؟؟
آج کے بعد اگر کان لگا کر کوئی بات سننے کی کوشش کی تو کان میں تیزاب ڈال دوں گی
Episode 19 Urdu source 1
Episode 19 Urdu source 2
Episode 19 Urdu source 3
A.RIZA ( Ali Raza ) Season 1 Episode 19 Urdu Subtitle