A.RIZA ( Ali Raza ) Season 1 Episode 22 Urdu Subtitle

اللہ کا شکر ہے ، اس نے “میرب ” کو نئی زندگی دی ہے۔ پریشانی والی کوئی بات نہیں “
” ہے۔ یہ سنتے ہی سب کی آنکھوں میں خوشی اور شکر گزاری کے آنسو امڈ آئے۔ ہر کسی نے سجدہ شکر ادا کیا۔۔۔۔ “میرب” کے والد نے سینے پر ہاتھ رکھا اور لرزتی سانسوں کو بحال کرنے کی کوشش کی۔
: رائم ” نے ” آیت ” کو گلے لگا لیا اور خوشی سے روتے ہوئے کہا ” ” ! اللہ کا شکر ہے ” آیت ” اب ہماری ماما بالکل ٹھیک ہیں ” جبکہ “عبد اللہ ” اور ” عبد الرحمن ” اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے تھے، محبت اور خلوص سے بھری ہوئی دعائیں ہر چہرے پر لکھی نظر آرہی تھیں۔
: شاہ میر ” آگے بڑھا، جھک کر “میرب” کے بچوں کو گلے لگا لیا اور نرمی سے بولا ” آپ کی ماما بالکل ٹھیک ہیں اور بہت جلد گھر آجائیں گی لیکن آپ نے رونا نہیں، بلکہ ” ان کے لیے بہت سی دعائیں کرنی ہیں۔ آپ کی دعاؤں نے ہی آپ کی ماما کو ٹھیک کر دیا
: آیت ” نے روتے ہوئے اپنے آنسو صاف کیے اور معصومیت سے پوچھا” ” ماما کو کیا ہوا تھا ؟” : شاہ میر ” نے نرمی سے بات کو گھماتے ہوئے کہا “
” بیٹا، آپ کی ماما کا ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ” وہ نہیں چاہتا تھا کہ بچوں کے ذہن پر کوئی برا اثر پڑے ، اس لیے سچ کو نرمی سے پیش کیا۔
رائم ” کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیار سے اس کے بال بکھیر دیے اور مسکراتے ” ہوئے بولا
” ! اور میرے شیر ، تم تو بہادر بیٹے ہو ، تم نے بالکل نہیں رونا”
رائم ” کے چہرے پر پھیکی سی مسکراہٹ تھی۔ “رائم ” سمجھدار تھا وہ اتنا تو سمجھ رہا” تھا کہ تھوڑا نہیں بہت کچھ غلط ہوا ہے۔۔۔ مگر اپنے ماموں کی باتوں پر زیادہ یقین نہ ہونے کی وجہ سے بھی وہ خاموش تھا۔ اس کے بعد اپنے دونوں شہزادوں کو ملتا ہوا ” شاہ میر ” اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
میرب” کی مامانے تیزی سے کہا” میں کھانا تیار کروادیتی ہوں، اور “میرب” کے لیے یخنی وغیرہ بھی بنواتی ہوں، “
ڈاکٹر نے بہت زیادہ احتیاط کا کہا ہو گا نا۔
میرب ” کی ماں نے بے چینی سے کہا۔ اس سے پہلے کہ ” شاہ میر ” کوئی جواب دیتا “
: اس کی ماما نے ایک اور بات کہہ دی تھی
” ! شاہ میر ” ، ہم بھی ساتھ چلیں گے “
: مربا” نے بھی اثبات میں سر ہلایا، اور بچوں نے فوراً کہا “
” ! ہم بھی ساتھ جائیں گے “
: شاہ میر ” نے نرمی سے سب کو دیکھتے ہوئے سمجھانے والے انداز میں نرمی سے کہا “
دیکھیں، ابھی ہم میں سے کوئی بھی اسے نہیں مل سکتا کیونکہ ڈاکٹر نے سختی سے آرام ” کا کہا ہے۔ وہاں صرف “رومان” رہے گا۔ جس روم میں وہ ہے، وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پلیز ، ہمیں “میرب” کی صحت کی فکر کرنی ہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔ جب میں کہہ رہا ہوں کہ “میرب” بالکل ٹھیک ہے، تو آپ کو مجھ پر یقین ہونا چاہیے۔

Episode 22 Urdu source 1

Episode 22 Urdu source 2

Episode 22 Urdu source 3

Episode 22 Urdu source 4

Episode 22 Urdu source 5

A.RIZA ( Ali Raza ) Season 1 Episode 22 Urdu Subtitle