Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 16 in Urdu
یہ سن کر ” مائرہ” اور “ملالہ ” نے ایک دوسرے کو دیکھا، اور پھر بنا کسی تاخیر کے سپیڈ سے کھانے میں لگ گئیں۔ انہیں معلوم تھا کہ ان کی ماما کا غصہ عام نہیں ہوتا، اور جب آتا ہے
تو کافی خطر ناک ہوتا ہے۔ “ہما ” کی آنکھوں میں جو تنبیہہ تھی، وہ کسی بھی بحث سے زیادہ مؤثر تھی۔ ” شاہ زیب ” نے “ہما” کو دیکھتے ہوئے ایک گہری سانس لی، اس کے غصے میں تپتے چہرے کو دیکھ کر نرمی سے بولا۔
پلیز ، میرا غصہ مجھ پر نکالو، میری بیٹیوں کو مت ڈانٹو۔ ” اس کی آواز میں ایک التجا تھی، وہ نہیں چاہتا تھا کہ ان معصوم بچیوں کو اس غصے کا سامنا کرنا پڑے جو دراصل اس کے لیے تھا۔
اور تمہیں جو کچھ پوچھنا ہے ، میں سب کچھ بتادوں گا … میری کیا جرات کہ میں تمہیں ” کچھ نہ بتاؤں۔ بس پلیز ، پہلے کھانا فنش کر لو ، اس کے بعد جو بھی پوچھنا ہے ، میں بتادوں گا۔
شاہ زیب ” نے نرمی اور محبت سے معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی۔” اس کا انداز سلجھا ہوا اور نرم تھا جیسے کوئی ضدی بچے کو منارہا ہو۔ وہ جانتا تھا کہ ” ہما” کا غصہ اسی وقت تھے گا جب وہ اپنی بات پوری تسلی سے سن لے گی، اسی لیے اس نے فورا سے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ فی الحال وہ نہیں چاہتا تھا کہ کھانے کی میز میدانِ جنگ میں بدلے۔
مجھے تو بھوک نہیں ہے ، آپ لوگ کھانا کھا لیں۔ میں تب ہی کھاؤں گی جب مجھے “
میرے سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔ وہ ٹیک لگا کر ، دونوں باز و سینے پر باندھے، خفگی سے بیٹھی تھی۔
” ! میں روم میں جارہی ہوں ، آپ کھانا کھا کر آئے گا ” ہما” جیسے ہی اُٹھنے لگی، ” شاہ زیب ” کی بھاری آواز گونجی۔”
جب کہہ دیا ہے کہ سب کچھ بتادوں گا، تو پھر اس طرح کا رویہ مجھے بالکل پسند نہیں ” ہے!”
اس کا لہجہ سخت ہو گیا تھا۔
ہما” نے تیزی سے پلٹ کر اسے دیکھا، آنکھوں میں وہی ناراضگی تھی جو الفاظ میں ” جھلک رہی تھی۔ مجھے بھی آپ کا اس طرح میرے خلاف جانا پسند نہیں ہے مگر آپ نے اپنی مرضی ” ” ! کی، اس لیے میرے لیے بھی تھوڑی سی گنجائش چھوڑ دیا کریں وہ غصے سے کہتی ہوئی وہاں سے چلی گئی ، اور “شاہ زیب ” بے بس سا اسے جاتے دیکھتا رہ گیا۔
بیٹا ، آپ لوگ کھانا کھاؤ، ماما کا موڈ خراب ہے ، میں ٹھیک کرلوں گا۔ ” شاہ زیب ” نے نرمی سے کہا، اپنی بیٹیوں کو تھوڑا سا پریشان دیکھ کر مسکرا دیا تھا۔ “
” ہما” یار ! اتنی ناراضگی کہ تم نے بچوں کا بھی لحاظ نہیں کیا ؟”
” ! وہ پریشان ہو رہی تھیں تمہارا ایسا بیہیویئر دیکھ کر “
شاہ زیب ” نے روم میں آتے ہی خفگی سے کہا۔ “
ہما” منہ پھلائے صوفے پر پیر پٹھتے بیٹھی تھی۔ اس کے انداز سے بے قراری اور بے ” چینی صاف جھلک رہی تھی۔ وہ بار بار پاؤں ہلارہی تھی، جیسے دل میں کوئی طوفان برپا ہو ، مگر زبان پر ضد کا قفل لگا ہوا تھا۔
” ! ہاں تو آپ میرا موڈ خراب نہ کرتے ” وہیں ہاسپٹل میں جواب دے دیتے کہ آپ نے ڈاکٹر یمنہ ” کو ہی کیوں ہائر کیا ؟” اس نے خفگی سے چہرہ موڑ کر کہا، جیسے وہ اب کسی وضاحت کے بغیر ماننے کو تیار نہ ہو۔
: شاہ زیب ” نے گہری سانس لی، پھر نرمی سے اس کے قریب بیٹھتے ہوئے بولا ” ” یار ، میری طرف دیکھو۔۔۔”
ہما نے ایک پل کے لیے رخ موڑا، مگر پھر دوبارہ چہرہ دوسری طرف کر لیا۔ ” شاہ ” زیب ” نے ملکی مسکراہٹ کے ساتھ اس کی تھوڑی پکڑ کر نرمی سے اپنا رخ اس کی طرف موڑ دیا۔
ڈاکٹر ” یمنہ ” ایک بہترین ڈاکٹر ہے ، ” ہما”۔ مجھے نہیں معلوم تمہیں اس سے کیا ” مسئلہ ہے،
مگر وہ ایک ذمہ دار پروفیشنل ہے۔ تھوڑی بچگانہ اور بے وقوف ضرور ہے، مگر اس کی ذہانت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ” آیت ” کو ایک قابل ڈاکٹر کی ضرورت تھی اور فلحال ، میرے خیال میں ، ڈاکٹر میمنہ ” وہ واحد ڈاکٹر تھی جو اپنا اور ٹائم کسی کے ساتھ گزارنے کو تیار تھی۔ زیادہ تر ڈاکٹر ز نخرے کرتے ہیں، اوور ٹائم نہیں کرنا چاہتے، مگر ” یمینہ ” کے شاید گھر یلو حالات اچھے نہیں ہیں، اس لیے وہ پارٹ ٹائم میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کو تیار تھی۔ ہما” خاموشی سے اس کی بات سنتی رہی، مگر چہرے پر ابھی بھی ناراضی بر قرار تھی۔ ” ” شاہ زیب ” نے اس کی انگلیاں تھامتے ہوئے نرمی سے کہا۔
تو مجھے لگا کہ ” آیت ” کے لیے ڈاکٹر یمینہ ” کو ہائر کر دوں ، اور مجھے اس میں کچھ بھی ” غلط نہیں لگا۔ اس لیے میں نے فیصلہ لے لیا، بس تم نے اس چھوٹی سی بات کو فضول ” میں اتنا طول دے کر تماشہ بنادیا ہے۔
وہ کہتے کہتے رکا، پھر اچانک اس کے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ ابھری۔ ” ہما” نے حیرت سے اسے دیکھا۔
ویسے بھی، ڈاکٹر یمینہ ” نے جاکر “رومان” کے گھر رہنا ہے ، نہ کہ ہما
رے ساتھ ،” ” ! ہمارے گھر میں ، میرے ساتھ
شاہ زیب ” نے آخر میں جان بوجھ کر شرارت سے کہا، اور ” ہما” کی آنکھیں غصے ” سے پھیل گئیں۔ وہ جھٹکے سے اس کے ہاتھ سے اپنی انگلیاں چھڑا کر صوفے پر سیدھی ہو بیٹھی، جبکہ ” شاہ زیب ” اسے دیکھ کر ہنسی روکنے کی کوشش کرنے لگا۔
Episode 16 Urdu source 1
Episode 16 Urdu source 2
Episode 16 Urdu source 3
Episode 16 Urdu source 4
Episode 16 Urdu source 5
Sahipsizler ( Be ghar ) Season 1 Episode 16 in Urdu